• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کا بدترین بحران، کے۔الیکٹرک نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا

کراچی میں بجلی کے بدترین بحران پر کے۔الیکٹرک نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا، کے۔الیکٹرک نے این ٹی ڈی سی سے بجلی کی اضافی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

کے۔الیکٹرک نے اپنے خط میں کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے حکومت این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی فراہم کرے، گیس پریشر میں کمی کے سبب کے۔الیکٹرک کے تین پلانٹ متاثر ہیں، گرمی کی دوسری لہر میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔


کے۔الیکٹرک نے لکھا کہ ایس ایس جی سی سے آر ایل این جی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی پیداوار 2700 جبکہ شارٹ فال 380 میگاواٹ تک ہے، مستثنیٰ علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین