• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاروی وائن اسٹین پر مزید جنسی ہراسانی کے 6 الزامات عائد

امریکی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی ہراسانی کے مزید 6 نئے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔

رواں سال مارچ میں ریپ اور جنسی جرائم کے ارتکاب پر 23 سال قید کی سزا پانے والے مشہور سابق ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر جنسی ہراسانی و تشدد کے چھ نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔


امریکی ویب سائٹ ’وائس آف امریکا‘ کے مطابق لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے، ڈسٹرکٹ اٹارنی جیکی لیسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ لاس اینجلس کاؤنٹی میں وائن ا سٹائن کو اب جنسی حملوں کے 11 مقدمات کا سامنا ہے جس میں پانچ خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز عائد کیے جانے والے ان الزامات میں وہ دو افراد بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال سے بھی قبل ہاروی کی جانب سے  مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہاروی پر لگنے والے تازہ ترین الزامات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2004ء اور 2005ء کے دوران ہوٹل میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور ایک اور خاتون کو نومبر 2009ء اور نومبر 2010ء میں دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

65 سالہ معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین گزشتہ کئی دہائیوں سے ہولی وڈ میں کام کر رہے تھے، لوگوں کے درمیان مہذب شخصیت کا لبادہ اوڑھے ہاروی کا اصل چہرہ  2017ء میں اس وقت سامنے آنا شروع ہوا تھا جب ایک امریکی اخبار نے پہلی مرتبہ دہائیوں پرانے واقعات کے بارے میں خبر شائع کی تھی جس کے بعد 2017ء کے اواخر میں ان کے خلاف ایک فوجداری تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا۔

واضح رہے فلمی دنیا کے معروف ترین ایوارڈ آسکر کی انتظامیہ نے ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگنے کے بعد ہاروی کی رکنیت ختم کر دی تھی۔

تازہ ترین