• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز ریفرنس پر نظرِ ثانی درخواست، سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی


سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر نظرِ ثانی درخواستوں کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، ان کی اہلیہ، بار ایسوسی ایشنز اور پی ایف یو جے نے ریویو پٹیشنز فائل کی ہیں۔

درخواست گزاروں نے مزید تیاری اور درخواستوں میں ترمیم کے لیے عدالتِ عظمیٰ سے وقت مانگ لیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چاہتے تھے کہ جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ سے پہلے کیس سن لیں، درخواست گزاروں کے وکلاء نے 2 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔


جسٹس عمر عطاء بندیال نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزاروں کو مکمل سماعت کا موقع بھی دینا چاہتے ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ نے سماعت ملتوی کردی، آئندہ سماعت 16 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتےمیں ہو گی۔

تازہ ترین