• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار 794 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 927 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 17 لاکھ 9 ہزار 481 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 280 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار 386 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 72 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 590 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 31 لاکھ 4 ہزار 80 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 208 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 62 ہزار 438 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 22 ہزار 149 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 84 ہزار 82 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 59 ہزار 902 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 35 ہزار 605 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 28 ہزار 235 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 36 ہزار 781 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 36 ہزار 788 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 13 لاکھ 67 ہزار 625 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 35 ہزار 878 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 64 ہزار 517 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 31 ہزار 2 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 66 ہزار 924 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 314 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 74 ہزار 184 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 46 ہزار 555 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 10 لاکھ 11 ہزار 660 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 91 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 24 ہزار 962 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 26 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 402 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 282 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 56 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 997 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 12 ہزار 592 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین