• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی رہنماؤں پر SOPs کیخلاف ورزی، اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج


گزشتہ روز مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکریٹری اور رکنِ صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری کے بعد تھانے پہنچنے والے نون لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔

لاہور پولیس کی جانب سے نون لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری، سائرہ افضل تارڑ، عطا تارڑ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے خلاف کورونا ایس او پیز اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا ہے۔


ایف آئی آر 21 نامزد جبکہ 40 سےزائد نامعلوم افراد کےخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہوئی ہے۔

تازہ ترین