• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: پنجاب میں 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا


کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پنجاب میں 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق جن شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا رہے ہیں ،ان میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، بھکر اور بہاولپور شامل ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ان شہروں کے ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے جہاں زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔


لاہور میں بلاک ایف 1 ویلنشیاء ٹاؤن، پیراگون سٹی، جوہر ٹاؤن بلاک ای 1،2، ایف 1،2، جی 2 ، 4 اور جی، پنجاب یونیورسٹی سپرنٹنڈنٹ ہاؤس اور بوائز ہاسٹل نمبر 11 میں اسمارٹ ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔

لاہور ہی میں ڈی ایچ اے فیز 4 کے سیکٹر ایف ایف، سی سی، بی بی اور اے اے، فیز 3 کے سیکٹر ڈبل ایکس، فیز 1 سیکٹر این کے بلاک اے اور بی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لاگو ہوگا جبکہ ایف سی سی گلبرگ 4 کے علاقوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی، خان ویلج ہاؤسنگ سوسائٹی، گارڈن ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بھکر میں گلشن مدینہ اور محلہ خورشید شاہ کے علاقوں کو بند کیا گیا۔

راولپنڈی میں سیکٹر C، فیز 1ڈی ایج اے، گلشن آباد، اسٹریٹ 10ہالی روڈ، بلاک B4 علامہ اقبال اسٹریٹ، مسلم ٹاؤن اور فیز 3 بحریہ ٹاؤن کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لاگو ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق بہاولپور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن ،ٹاؤن اے،ماڈل ٹاون ،سٹیلائٹ ٹاؤن اور نیو صادق کالونی کو بند کردیا گیا ہے۔

بہاولپور میں گلی نمبر1،2محلہ قاسم پارک، گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول کے گردونواح کا علاقہ، بلاک A سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن والے علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔

تازہ ترین