جیسے گہری ہو اُن کی فکر بڑی
اور اعلیٰ ہو اُن کا ذوق بہت
بولنے کی نہیں تمیز مگر
ہے اُنہیں بولنے کا شوق بہت
خیبر پختون خوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہے، ہم اسٹریٹ موومنٹ کی طرف جا رہے ہیں۔
ایک ماہ سے دفن لاش اور آلہ قتل پولیس نے قبضے میں لیکر واقعہ پر مزید تفتیش شروع کردی۔
حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ارمان اللّٰہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا۔
سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے بھرپور احتجاج اور سوشل میڈیا پر چلنے والی بھرپور تحریک کی بدولت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے غیرقانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے محمد صدیق اور کفایت اللّٰہ کو غیر قانونی حراست سے رہائی مل گئی۔
لاہور کے مختلف تھانوں میں سال 2025ء میں خواتین سے زیادتی کے 591 مقدمات درج کیے گئے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے سلسلے میں 75 فیصد شیئرز کی بولی کل 23 دسمبر کو ہو گی۔
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، بنگلہ دیش نے نئی دلی میں قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کر دیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کی جامع ترقیاتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قونصلر خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔
معروف ہالی ووڈ ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی نئی فلم ’دی اوڈیسی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
کراچی میں 2025ء کے آخری 6 ماہ میں ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی آئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا 26 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منطور ہوئی ہے متنازع بنانا درست نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی، جبر سے دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔