• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ڈرامہ نگار، لکھاری، ادیب و مزاح نگار 85 سالہ انور مقصود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے اب ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

 کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔


انور مقصود کو آخری بار رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہونے والی 13 ویں عالمی اردو کانفرنس میں دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ لیجنڈری لکھاری علیل ہوگئے ہیں۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

تازہ ترین