پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن پر وہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔
خوبرو، وراسٹائل اداکارہ سونیا حسین آج کل بیرون ملک چھٹیاں گزار کے لیے موجود ہیں اور سرد موسم خوب انجوائے کر رہی ہیں، سونیا حسین کی جانب سے اپنی نئی اور خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں اُن کے مداح اور فالوورز بے حد پسند کر رہے ہیں اور اُن کی پوسٹس پر اُن سے محبت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
سونیا حسین نے حال ہی میں دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ لانگ کوٹ پہنے ہوئے شدید سردی سے محظوظ ہو رہی ہیں اور تصویروں کے لیے پوز دے رہی ہیں۔
سونیا حسین کی جانب سے دونوں تصویروں پر دلچسپ کیپشن بھی لکھے گئے ہیں۔
سونیا حسین کا ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ بے خبر، بے حوش لمحے فیصلہ دینے لگے،‘ جبکہ دوسری تصویر میں سونیا حسین ایک پُل پر موجود ہیں اور کیپشن میں مشہور پرانا پنجابی گانا ’سانوں نہر والے پُل تے پلا کہ‘ لکھا ہے اور ساتھ میں لال پھول کے ایموجوز بھی بنائے ہیں۔
ایک انسٹا گرام صارف کا سونیا حسین کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا، صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’ ڈرامے نہیں بنا رہی، واپس آؤ،‘ جس پر سونیا حسین کی جانب سے اپنے مداح کے مطالبے پر فوراً جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ اوکے باس۔‘
سونیا حسین کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن کے حسن اور اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اب تک ان تصاویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تصویر پر پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سونیا حسین کو مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کی پریانکا چوپڑا قرار دے دیا گیا تھا۔