• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دوسرا ٹی20، پاکستان کا جنوبی افریقا کو 145 ہدف


پاکستان اور جنوبی افریقا کے دوسرے ٹی ٹوئٹنی میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسرے میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نصف سنچری بنادی جس کے بعد وہ مسلسل 3 ٹی 20 میچز میں نصف سنچری یا اُس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

وہ 97 کے مجموعے پر 51 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 41 گیندیں کھیلی اور 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

انہوں نے گزشتہ میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی، آج پاکستان کی بیٹنگ لائن نے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔


کپتان بابر اعظم 5، حیدر علی 10 اور حسین طلعت 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے اسکور بورڈ پر پاکستان کا 48 رنز پر 3 آوٹ تھا۔

اس کے بعد آج کے میچ کے نصف سنچری میکر محمد رضوان نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر اسکور 93 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر افتخار اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

97 کے اسکور پر محمد رضوان آوٹ ہوگئے، اس کےبعد خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز صفر رنر پر پویلین لوٹ گئے۔

126 پر 7 وکٹ گرانے کے بعد دوسرے اینڈ پر موجود فہیم اشرف نے اپنی برق رفتار بیٹنگ جاری رکھی،

اس سے قبل جنوبی افریقی کپتان نے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میں  ایک بار پھر ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

امید کی جارہی تھی کہ ٹاس کی طرح دوسری ٹی20 میچ کا رزلٹ بھی پاکستان کے حق میں آئے گا، گزشتہ میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو انتہائی سننی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم میں پچھلے میچ کے ہی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین