• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مختلف منصوبوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی منظوری

پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیاتی امور نے صوبے میں مختلف منصوبوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں پنجاب میں نئے کالجز، یونیورسٹیاں اور اسپتال سولر توانائی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ 

نئے کالجز، یونیورسٹیاں سولر انرجی پر منتقل کرنے سے 45 فیصد تک بچت ممکن ہوگی۔

اس اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

اس کے تحت پہلی مرتبہ کاسمیٹکس کے معیار، تیاری اور دیگر امور کو ریگولیٹ کیا جاسکے گا۔

اسی طرح اجلاس میں پنجاب میں مختلف اسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 

اس کے تحت حافظ آباد میں نیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔

اسی طرح ضلع خوشاب میں تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال نوشہرہ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا۔

فیصل آباد کا تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال جڑانوالہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

بہاولپور آر ایچ سی اوچ شریف میں 60 بیڈز کا اسپتال بنایا جائے گا۔ 

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

چونیاں اسپتال میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے سرجری وارڈ بنایا جائے گا۔

اسی طرح لالہ موسیٰ اسپتال میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی وارڈ بنے گا جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کھاریاں 19 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا۔

تازہ ترین