• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کرام کورونا ایس او پیز پر عوام میں شعور پیدا کریں، صدر علوی

اسلام آباد(جنگ نیوز)صدر مملکت ڈاکٹرمحمد عارف علوی کا مولانا محمد حنیف جالندھری کو فون، صدر عارف علوی نے کہا کہ علماء کرام کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عوام میں شعورو آگہی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ منبر ومحراب کا معاشرے میں سب سے موثر کردار ہے اور عوام الناس میں منبر ومحراب سے کہی گئی بات کو اہمیت دیتے ہیں، اس لیے علماء کرام خطبات اور دروس میں لوگوں کی رہنمائی کریں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ منظم اور محتاط ہوں گے اسی قدر کورونا کی تباہ کاریوں سےبچنا ممکن ہوگا-

صدر پاکستان نے کوروناکی پہلی اور دوسری لہر کے دوران علماء کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا-

صدرپاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کورونا کے اثرات سے مخلوق خدا کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کے لیے پہلے کی طرح علماء کرام اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

مولانا جالندھری نے زور دے کر کہا کہ صدر مملکت اور حکومتی ذمہ دوران لوگوں کو رجوع الی ﷲ اور توبہ واستغفار کی طرف متوجہ کریں کیونکہ حالات ﷲ کی طرف سے ہی آتے ہیں اور ان شاءﷲ حالات ﷲ ہی بدلے گا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے 14 علمائے کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے علماء سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ 

صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ 

مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔ 

دریں اثناء صدر مملکت نے پیر نقیب الرحمٰن، راجہ ناصر عباس سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ 

صدر مملکت نے مولانا راغب حسین نعیمی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تازہ ترین