• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی آئی انتظامیہ کو ریسکیو 1122کی سروس بہتر بنا نے کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی انتظامیہ نے ایم سی آ ئی ایڈمنسٹریشن کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ریسکیو 1122 کی سروس کو بہتر بنانے، جدید اور سائنسی طبی سہولیات سے آ راستہ گاڑیوں کیلئے پی سی ون کی تیاری کرے۔ مزید برآں متعلقہ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے پی سی ون تیار کریں ۔ خاص طور پر نئے بلیو ایریا اور اسلام آباد کے دیگر حصوں میں ہونے والی تعمیراتی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی ون کو تیار کریں متعلقہ فارمیشنز کو دایت کی گئی ہے کہ وہ اس عمل کو جلد اور شفاف طریقے سے انجام دیں تاکہ دسمبر تک سسٹم تیار ہو جائیں۔
تازہ ترین