• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی پر اُن کیلئے ایک حوصلہ افزاء پیغام شیئر کیا ہے۔

وقار یونس نے ٹوئٹر پر انضمام الحق کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندہ شیر دل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے پرانے دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

وقار یونس نے اپنے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کے حوالے سے لکھا کہ دعا ہے کہ تم جلد صحتیاب ہوجاؤ۔

سابق کوچ نے کہا کہ ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سابق کرکٹر کے مینجر کا کہنا ہے کہ لیجنڈ انضمام الحق پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، گزشتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

تازہ ترین