اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امن کے لیے قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔
سوات میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ امن کے لیے قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے، افغانستان میں امن آنے سے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے اضلاع کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، جن کے تدارک کیلئے مشترک کوششوں کی ضرورت ہیں۔