خواتین سے بدسلوکی کا الزام، پی ٹی آئی کے ملک شہزاد اعوان اور دیگر پر فرد جرم

January 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہو کر شہری پر تشدد خواتین کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ، محمد عمران اور قیصر کا فرد جرم عائد کردی، عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔