تاجر معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی،ہرممکن تحفظ فراہم کرینگے،سی پی او

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے۔ تاجر ملک وقوم کا قابل فخر سرمایہ اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مارکیٹوں میں امن وامان اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجروں کی مشاورت سے مو ئثر اقدامات کئے جائیں گے مصالحتی کمیٹیاں قائم کرکے لوگوں کے مسائل شکایات کا اذالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چوک شاہ عباس اور گردونواح کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجر وفد میں صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملک نیاز محمد بھٹہ،صدر مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ مہر محمد شاکر،صدر دیار ایسوسی ایشن ٹمبر مارکیٹ و سینیئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ قمر زمان خان وزیر،صدر ڈورایسوسی ایشن ٹمبر مارکیٹ شیخ محمد طاہر،شیخ عاصم،شیخ چاند،عزیز الرحمن، رانا حیدر علی دیگر شامل تھے ملک نیاز محمد بھٹہ،مہر محمد شاکر، قمر زمان خان وزیر نے سی پی اوملتان خرام شہزاد حیدر کو ٹمبر مارکیٹ سمیت چوک شاہ عباس، وہاڑی روڈ،سورج کنڈ روڈ کے مسائل سے آگاہ کیا۔