فیض ویلفیئر آرگنائزیشن،بلوچ اتحاد کونسل کے تحت فری میڈیکل کیمپ

January 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) غریبوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت کے ساتھ صاحب ثروت افراد کو آگے بڑھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے فیض ویلفیئر آرگنائزیشن اور بلوچ اتحاد کونسل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیمپ کا افتتاح صدر فیض ویلفیئر آرگنائزیشن مظہر عباس خان بلوچ، برہان خان لاشاری، ہارون جمالی، رشید خان لغاری نے کیا۔ حسنین خان لغاری، حاجی فیاض خان کورائی، رانا امین، عارف لاشاری، کلیم اقبال بلوچ مصطفی مظہر عباس خان اور دیگر رہنما شریک تھے۔ ڈاکٹرطاہر بزدار، ڈاکٹر ناصر کھوسہ، ڈاکٹر ربیعہ فاطمہ کھیتران ودیگر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے خدمات فراہم کیں۔