پاکستان کامعرض وجود میں آنا ایسا انقلاب ہے جودنیا میں کہیں نہیں آیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

January 18, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں انقلاب آیا لیکن پاکستان کا معرض وجود میں آنا وہ انقلاب ہے جو دنیا میں کہیں نہیں آیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور ہائیکورٹ میں فروغ نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ قائداعظم نے پیش کیا ، اس موقع پر سابق جسٹس مظہر اقبال سدھو ، راشد لودھی نے بھی خطاب کیا۔