حماد اظہر اور فرخ حبیب سمیت 11 ارکان کی رکنیت بحال

January 19, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر 10پارلیمنٹرینز کی رکنیت بحال کر دی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مصدق ملک ،وفاقی وزیر حماد اظہر ، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب سمیت7 اراکین قومی اسمبلی صالح محمد ، چوہدری فرخ الطاف رانا محمد قاسم نون ، منور ہ بی بی بلوچ ،شنیلا رتھ پنجاب اسمبلی کے 2ارکان عبدالروف فعل ، حسینہ بیگم اور سندھ اسمبلی کے ایک رکن ہری رام کی رکنیت بحال کر دی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔