کوئٹہ، پولیس اہلکاروں کا سرعام 3 خواتین پر تشدد

January 19, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کا سرعام تین خواتین پر تشدد ،پکڑ کر گھسیٹا، پولیس موبائل میں دھکیلا،ایک خاتون نے مزاحمت کی تو اسے زیادہ شدت سے موبائل میں پھینکا،مشن روڈ پرکوئٹہ پولیس نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں، لیڈی کانسٹیبل کے بغیر کارروائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایکشن لیتے ہوئے قائد آباد تھانے کےایڈیشنل ایس ایچ او نوید مختار کو معطل کردیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں خواتین نے پکڑے جانے پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی تھی، ایک لڑکی زینب والدین سےناراض ہوکراپنی دو سہیلیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔