ایم ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی، چار دیواری مسمار

January 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے واٹر ورکس روڈ مچھلی منڈی ایم ڈی اے کے ایکوائر شدہ رقبہ پر قبضہ کی کوشش نا کام بنادی۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ نزد ارسلان ٹاؤن حاجی جاوید اور جمشید کی دو عدد غیر منظور شدہ دکانیں اور غوث الاعظم روڈ نزد منزلہ مسجد ملک خادم کی غیر منظور شدہ چار دیواری مسمار کر دی۔