آسٹریلین ٹینس، نڈال تیسرے راؤنڈ میں

January 20, 2022

میلبورن (جنگ نیوز) اسپین کے رافیل نڈال آسٹریلین اوپن میں فتوحات جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے دوسرے مرحلے میں جرمنی کے یانک ہینفمین کو مات دی۔ خواتین سنگلز میں یونان کی ماریا سیکاری، جاپانی نائومی اوساکا، بیلارس کی وکٹوریا آزارنکا اور اٹلی کی کمیلا جورجی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔