توہین رسالت، گرفتار خاتون کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 20 سال قید

January 20, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عدنان مشتاق نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار خاتون کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور بیس سال قید کے علاوہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گزشتہ سال تیرہ مئی کو انیقہ عتیق زوجہ عتیق الرحمان سکنہ غوری ٹاؤن کیخلاف مقدمہ نمبر 20درج کیا تھا ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے اپنے واٹس ایپ پر مذہبی منافرت پر مبنی ایسی پوسٹ اپ لوڈ کیں جن سے توہین رسالت ہوئی۔