قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سیاحوں کی سکیورٹی،رہنمائی کیلئے ٹورسٹ پٹرول میں گھڑ سوار اور پیدل پولیس افسران شامل

January 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس ٹورسٹ پٹرول افسران قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سیاحوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی اور مدد کرنے میں مصروف ٹورسٹ پٹرول میں گھڑ سوار پولیس افسران اور پیدل پولیس افسران شامل کردیئے گئے ہیں جن میں خواتین پولیس افسران بھی شامل ہیں پٹرولنگ کرتے ہیں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آنے والے زائرین اور سیاحوں کی طرف سے ملتان پولیس کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔