پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 18 کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز

January 22, 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 18کروڑ 87لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ تھری اور فور جی صارفین 10کروڑ 76لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی، اس طرح نومبر کے مقابلے میں دسمبر2021ء کے آخر تک صرف ایک ماہ کے دوران سیلولر صارفین کی تعداد میں 7لاکھ دس ہزار جبکہ تھری اور فور جی صارفین میں 10لاکھ کا اضافہ ہوا، پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی رسائی دسمبر کے آخر تک 49فیصدسے زائد رہی جو نومبر 2021 کے آخر تک 48اعشاریہ 6فیصد تھی۔