شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل غازی قرار دیدیا

January 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور محمد رضوان ہمیشہ کپتان بابر اعظم کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ آپ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔