خلیل الرحمٰن بھولو خانزادہ کے قتل میں انتظامیہ ملوث ہے، ہم ورثا کیساتھ ہیں

January 24, 2022

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی, ایم این اے صلاح الدین. ایم پی اے راشد خلجی ایم پی اے ناصر قریشی دیگر کی مقتول خلیل عرف بھولو خانزادہ کے قتل پر اہل خانہ اور بھائی آصف خانزادہ سے تعزیت کی اور دکھ کااظہارکرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی بعدازاں ایم این اے صابر قائم خانی ایم این اے صلاح الدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن خلیل الرحمن عرف بھولو خانزادہ کا بہیمانہ قتل سندھ کے حالات خراب کرنے کی مذموم سازش ہےکارکنان پرامن رہیں ، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کو فوری یقینی بنائے سوئم کے بعد معمولات زندگی معمول پر آجائے گی بھولو بھائی کا قتل مربوط پلاننگ کا نتیجہ ہےخلیل الرحمن بھولو خانزادہ کے قتل میں مقامی انتظامیہ بھی ملوث ہے خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارواِئی کی جائے اگر انتظامیہ نے خلیل الرحمن بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے پولیس 15 پر حملہ انتظامیہ کی ملی بھگت ہے جس کو جواز بناکر مہاجر نوجوانوں کو انتقامی کاروائی کرنے کی سازش کا حصہ ہے ڈی آئی جی حیدرآباد نے پولیس کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا یقین دلاتے ہوئے بیگناہ گرفتار کئے جانے والے افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ایم کیو ایم نے اپنی حب الوطنی کی پالیسی کی بدولت ماضی کی لسانیت کی آگ کو بجھا دیا گیا ہے شہروں میں ہونے والی لاقانونیت ، جرائم اور منشیات فروشوں کے تانے بانے سندھ حکومت سے ملتے ہیں ہم وفاق سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قتل میں کردار ادا کرے اور قاتلون کی گرفتاری اور پولیس کی جانبداری کا نوٹس لے۔