ہوائی جہاز کے پہیئے میں چھپ کر سفر کرنے وال شخص ایمسٹرڈیم میں گرفتار

January 24, 2022

ہیگ(اے ایف پی) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی پولیس نے ایک کارگو ہوائی جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر سفرکرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص جنوبی افریقا سے ایک مال بردار ہوائی جہاز میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ یہ نامعلوم شخص جوہانسبرگ سے جہاز میں چھپ کر آیا تھا جسے اسپتال پہنچایا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔