8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

January 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، مزید 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ،ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں احسن،احمد، فیضان، رضوان، ذیشان، محمد علی، مدنی، رجب علی شامل ہیں بچوں کو بوسن روڈ، گلگشت اور کینٹ بازار سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔