سیکرٹریٹ کے مین گیٹ ، دفاترکی تین گھنٹے کیلئے تالابندی

January 28, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میں سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں تین گھنٹے کے لئے سیکریٹریٹ کے مین گیٹ ، دفاترکی تالابندی کردی ہے۔جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسو سی ایشن بلوچستان نے طالبات کے حق میں صبح 11سے دوپہر 2بجے تک مین گیٹ ، دفاترکی تالابندی کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کے احاطے میں احتجاجی ریلی نکالی،ریلی کے شرکاءسے سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدرعبدالخالق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن میں اضافہ ، ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کو یقینی بناکر سول سیکرٹریٹ ملازمین کی ترقی کے لئے بی اے کی شرط کا خاتمہ کیا جائے ۔عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات پرعملدرآمد نہ ہواتوسول سیکریٹریٹ میں تمام دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی جائے گی۔