سابق قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن محمد الطاف کا انتقال

January 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن محمد الطاف علی جمعے کو انتقال کرگئے، انہیں گلستان جوہر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم1956 اور 1957 میں دو بار قومی چیمپین بنے،ان کی بہن، سعیدہ سلطانہ بھی تین بار قومی چیمپین رہ چکی ہیں، مرحوم کے انتقال پر فیڈریشن کے سابق صدر ایس ایم سبطین، عارف خان، عارف ناخدا، فرخ کمال نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔