اظہر محمود سرے کاؤنٹی کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کو سرے کائونٹی نے اپنا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ اس وقت پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ بھی کررہے ہیں۔ انکی افغانستان کرکٹ بورڈ سے بھی کوچنگ کی بات چیت جاری ہے۔ دریں اثنا اظہر محمود کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ ٹیم کے ایمرجِنگ کھلاڑی کافی ٹیلنٹیڈ ہیں، مبشر، حریرا اور اطہر کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں،ٹیم کا ماحول فیملی جیسا ہے۔