12سال سےکم بچوں کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائینگے، پی سی بی

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے بارہ سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔10 جنوری کو کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق صرف 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس سے قبل این سی او سی نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی تھی، جس کی بنیاد پر پی سی بی نے 11 جنوری کو تمام عمر کے افراد کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا۔