شہید کارکن کے سوئم میں رابطہ کمیٹی کی شرکت

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پر امن ریلی میں دہشت گردی کے نتیجے میں آنسو گیس کی شیلنگ سے شہید ہونے والے امحمد اسلم کا سوئم ان کی رہاشگاہ پر ہوا ۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے انچارج و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان،مختلف سیاسی و مذہبی جماعت کے رہنماؤں، شہید کے عزیز و اقارب اور اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔دریں اثناء رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے شہید محمد اسلم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کرائی۔