امید ہے سندھ حکومت معاہدے کی پاسداری کریگی،سراج الحق

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپور ٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعہ کو رات گئے نیو ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کی کامیابی اور سندھ حکومت سے معاہدے کے حوالے سے جماعت اسلامی کے تحت یوم تشکر و یوم عزم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کی قیادت میں جدوجہد کی۔ مجھے امید ہے سندھ حکومت اپنے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔بلدیاتی الیکشن میں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔ جماعت اسلامی کی قیادت کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائے گیکراچی کے شہریوں کی بے مثال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ کراچی کی صورتحال قابل رحم ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔ افسوس ہے کہ ماضی میں کراچی کو تباہ و برباد کیاگیا۔ کراچی کے تعلیمی ادارے، کارخانے اور فیکٹریوں تباہ کردی گئیں۔