کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ آسکی

May 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ آسکی کے الیکٹرک نے دن اور رات شہر میں چار سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رکھی بجلی کی بار بار بندش نے گرم موسم میں لوگوں کو تڑپا کر رکھ دیا رات گئے جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ سے لوگ سو نہیں پاتےاور ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہےکراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کوایک ہفتہ ہو گیا ہے۔