شرجیل میمن کیخلاف شراب برآمدگی کیس میں گواہان پیش کرنے کا حکم

May 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں استغاثہ کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شرجیل انعام میمن نے حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھی ہے۔ استغاثہ کے گواہان غیر حاضر رہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات پر جرح ہوگی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کرد ی۔