المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چولستان میں امدادی سرگرمیاں

May 17, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سےچولستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔علاقے کے تالابوں کو دوبارہ بھرا جارہا ہے اور عوام میں راشن بیگ و پانی کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ پروجیکٹ مینیجر ارحم سلیم نے کہا ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نہ صرف اس ہنگامی صورتحال میں چولستان کے عوام کی مدد کر رہی ہے بلکہ مستقل بنیادوں پر بھی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چولستان میں خدمت خلق کے بہت سے پروجیکٹ چل رہے ہیں جن میں گزر گاہوں پر سینکڑوں کی تعداد میں پانی کے نلکے، سولر واٹر پمپس اور ہینڈ پمپس لگائے جا رہے ہیں۔