نجی کالج انتظامیہ کی جانب سے اضافی فیس لی جارہی ہے، والدین طلبہ

May 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈونٹسٹ ہاسپٹل کالج آف ہیلتھ سائنسز میں زیر تعلیم طلبا کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے اضافی فیس طلب کی جارہی ہے ،ڈگریاں اور مارک شیٹس کے اجراء کے پیسے مانگے جارہے ہیں ، ہاسٹل استعما ل نہ کرنے کے باوجود ہر ماہ چارجز لیے جاتے ہیں ۔کالج میں زیر تعلیم طلبا کے والدین سہیل لارنس، فرانسس ایتھونی ، پاسٹر مون ، گلفام ، جاویداور فارس نے بتایا کہ فیسیں بڑھا بھی دی گئی ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں ۔ اس سلسلے میں کالج کی سربراہ ڈاکٹر وملہ ایس جان کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے درخواست دی گئی تھی پھر قانونی نوٹس بھیجا گیا جس کا جواب ہمارے وکیل نے دے دیا ہے ۔ اب معاملہ عدالت میں ہے اس لئے وہ اس پر مذید کچھ نہیں کہہ سکتیں ۔