پی ایف یو جے دستور کے انتخابات‘ چند کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

May 18, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی ایف یو جے دستور کی الیکشن کمیٹی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات 2022-23، کیلئے چند کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر غور کے بعد کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ مذکورہ افراد کا نام متعلقہ یونین کی ووٹرز فہرست میں شامل نہیں تھا، جبکہ الیکشن کمیٹی متعلقہ یونین کی فراہم کردہ ووٹر لسٹ پر الیکشن کرانے کی پابند اور ملحقہ یونین کی مقامی سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی۔ الیکشن کے اگلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی 27مئی کو رات بارہ بجے تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔ پولنگ 28 مئی کو کراچی میں ہوگی۔