سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی، اذان اور نماز کی ادائیگی

May 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی گئی۔ تقریب میں وقار یونس، آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔ وقار یونس نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ۔ خیال رہے کہ رواں برس رمضان میں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کامل خان کو اس شاندار عید مِلن پارٹی کی وجہ سے عیدالفطر کی اہمیت کے بارے میں جان رہے ہیں ۔ اس تہوار کو پوری دنیا کی طرح آسٹریلیا میں بھی پورے جوش اور ولولے کے ساتھمنایا جاتا ہے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کامل خان نے ایس سی جی میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کر کے پاکستانیوں اور امت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کر دیے۔