لاہور قلندر ٹرائلز میں طیب عباس کی ملنگا اسٹائل بولنگ سے سب متاثر

May 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں جھنگ کے طیب عباس نئے ٹیلنٹ کے طور پر ابھرے ہیں۔ ٹرائلز میں انہوں نے 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سری لنکا کے سابق فاسٹ بالر ملنگا کے اسٹائل میں بولنگ کرائی۔ یارک شائر کاؤنٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف نے بھی ان کی تعریف کی۔ طیب عباس ویلڈنگ کا کام اور مزدوری کرتے ہیں ۔ ان کے والد کی ایک چھوٹی سی مٹھائی اور پکوڑوں کی دکان ہے ۔