کٹ منڈائی میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے‘ اسد بلوچ

May 21, 2022

کوئٹہ( پ ر ) بی این پی عوامی کے سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے سبی کی سب تحصیل کٹ منڈائی میں بی این پی عوامی کے بلا مقابلہ یونین کونسل جیتنے پر کونسلروں اور ورکروں کو مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کی کامیابی مخلص کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جماعت کی جد وجہد و کوششوں نے یہ ثابت کیا کہ پارٹی بلوچستان میں عوام کے درد اور تکلیف کوسمجھتی ہے اور عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔