ٹریکر کے ذریعے مجرموں پر نظر رکھی جائے گی

May 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے،عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا۔