اللّٰہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا، علیم خان

May 21, 2022

لاہور (آئی این پی ) منحرف رکن علیم خان نے کہا ہے کہ آج وہ واحد احسان بھی اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر تھا۔ منحرف رکن علیم خان نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ باقی رہا وہ 10سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کیے، اس کو میں نے اللّٰہ پہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللّٰہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔