صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ڈیجیٹل رپورٹنگ ورکشاپ

May 22, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزارت اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کےذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ ڈیجیٹل میڈیا رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. ورکشاپ میں سینیر صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی. عاطف خان اور نئیر علی نے شرکاء کو سوشل میڈیا کے نئے رجحانات اور ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی فراہم کی. ثقلین امام نے بھی خطاب کیا . شرکاء نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ایسی ورکشاپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے. مہمان خصوصی صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے وزارت اطلاعات و نشریات اور خاص طور پر پی آئی ڈی لاہور اور اسلام آباد کی اس کاوش کو سراہا جس کے ذریعے صحافیوں کی عملی تربیت کو یقینی بنایا گیا۔