شیریں مزاری کی گرفتاری‘حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی‘ پی ٹی آئی

May 22, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرکے تمام حدیں پار کردی ہیں،پارٹی رہنما سابق وفاقی وزیرکی گرفتاری اور ان پر پولیس تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے قائدین اور جیالوں کو مرعوب نہیں کرسکتی ،حکومت کے دن گنے جاچکے ،جلد پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی ، یہ بات پارٹی رہنمائوں دائود پانیزئی ، منورہ منیر بلوچ ، عالم خان کاکڑ ، ادریس تاج ،صادق آغا ، دائود شاہ کاکڑ ، اسرارخان و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیاب جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے جس کی واضح مثال سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری ہے۔