پی ایچ اے نے واٹر ورکس روڈ پارک میں ترقیاتی کام مکمل کر لئے

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان نے واٹر ورکس روڈ پارک میں ترقیاتی کام مکمل کر لئے، پارک میں لائیٹس، گزیبوز، جاگنگ ٹریک اور خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی گئی پارک کی ایک جانب بچوں کے لئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں، پارک میں میاواکی جنگل کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے، پی ایچ اے کا 10 سے زائد پارکوں میں ترقیاتی کا م جاری ہے،جس کو جلد از جلدمکمل کر لیا جائے گا،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ شہر میں عوامی تفریح کے لئے پارکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔