حمزہ شہباز کے زبانی حکم پر محکمہ خوراک نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

May 25, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے صوبہ پنجاب کے صارفین کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کا نوٹیفیکیشن محکمہ خوراک پنجاب سے 24 مئی کو جاری کروا دیا ہے۔ جس پر صوبے کے ایک ہزار فلور ملز مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حمزہ شہباز کے زبانی حکم پر محکمہ خوراک نے نوٹیفیکیشن جاری کیا جبکہ پنجاب میں کروڑوں صارفین نے 19 مئی 2022 کی تاریخ میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن نمبر ایس او (F-1) 3-46 /2020(W.E) کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے۔ جس کا 19 مئی سے پورا پنجاب انتظار کر رہا تھا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 49 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور اب جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم بنانے کیلئے سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کا اجراء ناگزیر ہے۔